بہاولپور، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن بہاولپور واٹر سپلائی کرپشن کیس مقدمہ نمبر1/14 کی تفتیش آج ہوگی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن بہاولپور واٹر سپلائی کرپشن کیس مقدمہ نمبر1/14 کی تفتیش آج 5دسمبرکوہوگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل ) انٹی کرپشن بہاولپور نے سابق ایکسئین سمیت دیگر نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے مرکزی ملزم بطور ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے اور انچاج میٹرو بس پروجیکٹ ملتان تعینات ہیں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد ادریس ٹھیکیدار سمیت دیگر5ٹھیکیدار وں سے ساز باز کرتے ہوئے نامکمل 6عدد واٹر سپلائی سکیموں کے منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کروایا اور مبلغ ایک کروڑ 80لاکھ روپے بطور پرائس ویریئیشن کی مد میں ٹھیکداروں کو ادا کئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میگا پروجیکٹ کے تحت سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بہاولپور کے شہرہوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 6عدد واٹر سکیموں شروع کی گئیں لیکن کروڑوں روپے کی ادائیگی کے باوجود تا حال محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن بہاولپور نے واٹر سپلائی سکیمیں چالو نہیں کی ہیں اگرچہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کو بنیادی سہولتوں کیلئے بھاری گرانٹ دیتے ہیں لیکن عوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے منصوبے کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں انٹی کرپشن بہاولپور میں سال2014میں درج ہونے والا مقدمہ کا تا حال عدالت میں چالان پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :