پی پی آئی بی نے 1200 میگاواٹ منصوبے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے 1200 میگاواٹ کے منصوبے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی ہے اس بات کا فیصلہ وزارت نے پانی و بجلی اور پی پی آئی بی کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے آر ایل این بی بجلی منصوبوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے سرمایہ کاروں سے منصوبے کیلئے بڈز کی وصولی کی تاریخ توسیع کے بعد 20 دسمبر 2016 سہ پہر تین بجے مقرر کی گئی ہے پہلے یہ تاریخ پانچ دسمبر 2016 ء تک تھی اس طرح سرمایہ کار کمپنیوں کی رجسٹریشن اور آر ایف پی خریدنے کی تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر 2016 ء تک کی توسیع کی گئی ہے پہلے یہ تاریخ یکم دسمبر 2016 ء تھی بدز 20 دسمبر کو ساڑھے تین بجے سرمایہ کاروں کے نمائندوں کے سامنے کھولی جائیں گی 1200 میگاواٹ کا آر ایل این بی منصوبہ مظفر گڑھ میں لگایا جارہا ہے جس کیلئے ملکی و بین الاقوامی مستحکم سرمایہ کار کمپنیوں سے بڈز طلب کی گئی ہیں اس حوالے سے پی پی آئی کے ایم ڈی شاہ جہان مرزا کی زیر صدارت ایک بڑی کانفرنس بھی منعقد کی گئی تھی جس میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی یہ منصوبے پہلے مرحلے میں 2018 ء تک اپنی پیداوار شروع کردین گے جبکہ منصوبہ فروری 2019 ء میں مکمل ہوجائے گا ان منصوبوں سے کئی ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ اسٹیشن میں شامل ہوجائے گی اور جس سے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

(عابد شاہ/شاہد عباس)