اوکاڑہ،پولیس مقابلے میں زخمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ سلیم عرف سلیمی پولیس کی کڑی نگرانی میں لاہور ہسپتال ریفر

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے سلیمی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سلیم عرف سلیمی کو خطرناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سے پولیس کی کڑی نگرانی میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ سٹی دیپالپور کے ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان کی مدعیت میں تھانہ حجرہ میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 15مذید افراد نے داکو سلیم عرف سلیمی کی شناخت کی ۔کہ اس ڈاکو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انہیں مختلف سڑکات پر لوٹا۔سلیم عرف سلیمی کے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمی ڈکیت گینگ انتہائی سے بھی کئی گنا زیادہ خطرناک تھا جس کے خلاف ساہیوال پولیس رینج میں تین درجن سے زائد ڈکیتی سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :