جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا دن پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی اور مسرت کا دن ہے،حق نواز عباسی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا دن پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی اور مسرت کا دن ہے اس مقدس اور اہم دن کو دنیا اورآخرت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ لیکر پیارے نبی ﷺ کا ظہور ہوا یہ دن تمام مذہبی اور قومی دنوں سے قیمتی اور خوشی کا دن ہے اس دن کو پورے مذہبی جوش وخروش سے منانا تمام مسلمانوں پر واجب ہے مری میں اس اہم دن کو انتہائی جوش وخروش ،مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام سے منایا جائیگا تمام امت مسلمہ بھی کو بھی اس خوشی کے دن کو بھرپور مذہبی جذبے سے مناناچاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اور جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمیں نبی پاک ﷺ کی سیرت اور فرمودات پر عمل کرنا چائیے تاکہ ہم دنیامیں بھی اور آخرت میں بھی سرخرو ہوسکیں۔