مری، ٹرک اچانک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا،بجلی کے وولٹج بڑھ جانے سے اہل علاقہ کے قیمتی الیکٹرانک سامان جل گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) موچی منڈی لوئر بازار مری میں ٹرک اچانک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں بجلی کے جہاں وولٹج بڑھ جانے سے اہل علاقہ کے قیمتی الیکٹرانک سامان جل گیا وہاں کھمبے سے ٹرک میں بھی بجلی کاکرنٹ آگیا خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اہل علاقہ نے متعدد بار تحصیل انتظامیہ کو خبردار کایا کہ ٹیکسی سٹینڈ سے آبادی کے علاقے میں ٹرکوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے چونکہ کئی ٹن وزن اٹھائے ٹرک جب رہائشی عمارتوں کے قریب سے گزرتے ہیں ہیں تو زمین پر بھی لرزہ طارہ ہوجاتا ہے اور سڑک پر گڑھے ہونے سے کو ئی ٹرک رہائشی عمارتوں پر گرسکتا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ نے اب تک ٹس سے مس تک نہ ہوئی شہریوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :