جیکب آباد، ثقافتی دن پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں سندھی گیتوں پررقص نعرے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)سند ھ کے ثقافتی دن پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں سندھی گیتوں پررقص نعرے تفصیلات کے مطابق سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے جیکب آباد میں مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جسقم کی جانب سے منان سندھی،جساف کے وحید بروہی ،سندھ ترقی پسند پارٹی کی دلمراد لاشاری،نظام مستوئی،نوجوان سومرہ تحریک کے انور علی سومرو،ڈسٹر کٹ کو آرڈینیشن کونسل کی جانب سے جان اوڈھانو، آٓغا غضنفر، محمد مسلم ،خادم حسین اوڈھانو،گل بلیدی ، جی ایم سومروندیم بہرانی جئے سندھ لبرل فرنٹ کے عابد سندھی ایس یو پی کے سید پیر شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے لگائی ریلی میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سندھی گیتوں پر رقص کیا خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی