نوشہرہ کلاں، دوگروپوں میں مسلح تصادم تین افراد زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) نوشہرہ کلاں کے علاقے مٹھا خیل میں شاملات کی زمین پر دوگروپوں میں مسلح تصادم تین افراد زخمی ۔پولیس نے کریک ڈاون کرکے چارملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق شاملات زمین کے تنازعہ پر قابضین کے درمیان کئی مہنوں نے حالات کشیدہ تھے۔پولیس کے مطابق مقصود علی شاہ پٹواری اور محکمہ مال کے اہکاروںکو شاملات زمین کی حدبراری کے لیے جیسے ہی آیا مسلح گروہ نے راستہ روک کر محکمہ مال کے اہکاروںکو کام سے روکا اور فائرنگ اور بندوقوں کے بٹ مارنے سے دوافراد شدید زخمی ہوگئے جوابی کاروائی میں تین افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔

پولیس کی بھاری نفری مقدمہ پر پہنچ گئی اور چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں کے علاقے مٹھا خیل میں شاملات زمین کے تنازعہ پر راج محمد ،محمود خان اور جان محمد پسران ستارخان ، ان کے بیٹوں مسمی عمران کان فہد اور مقصود علی شاہ ولد انار خان کے درمیان کئی سالوں سے ملکیتی زمین کے ساتھ شاملات کی زمین کی تقسیم کے مسلہ پر گروپوں کے درمیان شدید کشیدگی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک فریق مسمی مقصود علی شاہ شاملات کی زمین کے حدبراری کے لیے تحصیلدار اور محکمہ مال کے رہلکاروں کو جیسی ہی جائے وقوع پر لائے تو دونوں گروپوں میں زبانی تکرار کے بعد مسلہ جھڑپ ہوگئی۔پولیس کے مطابق تین افراد زخمی ہوگئے ہیں پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :