نوشہرہ کینٹ، تیزرفتارٹرک نے موٹرسائکل سواروں کو ٹکرمارکرنہر میں پھینک دیا،پاک فضائیہ کے دو اہلکار مو قع پر جا ں بحق،ٹرک ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پرتاروجبہ ترناب فارم کے قریب تیزرفتارٹرک نے موٹرسائکل سواروں کو ٹکرمارکرنہر میں پھینک دیا۔پاک فضائیہ کے دو اہلکار موقعہ پر جابحق ۔پولیس کے مطابق نامعلوم ٹرک ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے نہرسے نعیشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق جابحق ہونے والے پاک فضائیہ کے اہلکار پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے شادی میں شرکت کے لیے پشاور جارہے تھے۔ جابحق اہلکاروں کی شناخت عرفان مسیح اور عامربھٹی کے نام سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق رسالپور پی اے ایف اکیڈمی کے دو کرسچن اہلکار مسمی عرفان مسیح ولد نادر مسیح اور عامربھٹی ولد بشارت بھٹی سکنہ پاک فضائیہ اکیڈمی رسالپور اپنے یونیک موٹرسائکل پرقریبی دوست کی شادی ولیمہ میں شرکت کے لیے اتور کی صبح نکلے جب تاروجبہ ترناب فارم پل پر پہنچے تو پیچھے سے آنے والے نامعلوم تیزرفتارٹرک نے ان کو زوردار ٹکر ماری ٹرک کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ دونوں موٹرسائکل سوار اپنے موٹرسائل سمیت ترناب فارم نہر میں جاگری مقامی لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت دونوں شدید زخمی اہلکاروں کو نہر سے نکالا مگر وہ شدید چوٹ اور دم گھٹنے کی وجہ سے جابحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جابحق اہکاروں کے سروس کارڈ اور شناختی کارڈ سے ان کی شناخت ہوئی۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے دونوں اہلکاروں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی،دونوں نعیشوں کو رسالپور منتقل کردیاگیا۔نامعلوم ٹرک اور اس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :