کوہاٹ کے علاقہ میری کالونی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر بارگین مالک کو فائرنگ کرکے قتل

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) کوہاٹ کے علاقہ میری کالونی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر بارگین مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ تپی کے رہائشی گلاب موٹر بارگین کے مالک بصیر خان عرف گلاب ولد اول خان کو گزشتہ شام کوہاٹ بنوں روڈ پر میری کالونی میں واقع اسکے بارگین کے اندر مبینہ ملزم عبدالسلام عرف کالو ساکن تپی نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہسپتال کے ڈی اے لائی گئی جہاں پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے انکے چچا زاد اجمل خان کی رپورٹ پر واقعہ رقم کے لین دین کے تنازعے کا شاخسانہ قرار دے کر نامزد ملزم عبدلسلام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :