کوہاٹ پولیس نے دیسی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے مار کر ملزم کو ہزاروں لٹر شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) کوہاٹ پولیس نے دیسی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے مار کر ملزم کو ہزاروں لٹر شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید امجد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ کے علاقہ لیبر کالونی میں ایک گھر کے اندر قائم دیسی شراب بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا جہاں مجموعی طور پر 170 لٹر دیسی شراب ایک ریپیٹرر بمعہ کارتوس برآمد کرکے فیکٹری کے مالک نذیر خان عرف نیکو ولد محمد شریف سکنہ کالج ٹائون کو گرفتا کرلیا پولیس نے بھاری مقدار میں شراب سمیت گرفتار ملزم کو فوری طور پر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردیا۔

جہاں اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :