غازی ٹوپی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین خوفناک تصادم

ایک محنت کش ٹریکٹر کے نیچے آجانے سے موقع پر جاں بحق، دو زخمی ہو گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) غازی ٹوپی روڈ پر ہملٹ گائوں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں تر بیلہ ڈیم کے چوتھی توسیعی منصوبے پر کام کر نے والی چائنہ کمپنی سائنو ہائیڈرو کا ایک محنت کش ٹریکٹر کے نیچے آجانے سے موقع پر جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق سائنو ہائیڈرو چائنہ کمپنی کے تین محنت کش اتوار کے شام چھٹی ہونے پر واپس موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب وہ ہملٹ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک محنت کش سعد سلیمان سکنہ گاڑہ کلے غازی موقع پر جاں بحق جب کہ دیگر دو محنت کش تیمور خان سکنہ ٹوپی اور یاسر سکنہ گلہ شدید زخمی ہو گئے۔ اے ایس آئی زر نبی خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا #

متعلقہ عنوان :