پی ڈبلیو ڈی یونین ایف آر کی ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سلیم خان مروت کے تبادلے کے خلاف دھرنا، دفاتر کو تالے بندی کی دھمکی ، تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پی ڈبلیو ڈی یونین ایف آر لکی و بنوں نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سلیم خان مروت کے تبادلے کے خلاف دھرنا دینے اور دفاتر کی تالہ بندی کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ایگزیکٹو انجینئر کا تبادلہ منسوخ کیا جائے یونین کے اجلاس میں صوبائی اور مقامی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کو آرڈی نیٹر عبید اللہ جان نیازی، صدر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین ایف آر بنوں ولکی فہیم اللہ،جنرل سیکرٹری گلاب زمان و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ایف آر بنوں و لکی سلیم خان مروت ایماندار افسر ہیں اور انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے اس کے علاوہ فرنٹیئر ریجن کے علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لی انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر حکومت کو ایکسین کی ستائش کرنی چاہیے تھی انہوں نے واضح کیا کہ ایکسین سلیم خان مروت کا تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا توپہلے مرحلے میں9دسمبر کو دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ دفاتر کی تالہ بندی کی جائے گی جبکہ 14دسمبر کو پشاور میں منعقدہ اجلاس میںآئندہ کا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :