محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں کی بنوں ڈیرہ روڈ پر کاروائی

کراچی جانے والی بس سے قیمتی عقاب ، بند ربرآمد کرکے ایک مبینہ سمگلر کو گرفتار کرلیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے بنوں ڈیرہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والی بس سے قیمتی عقاب اور بند ربرآمد کرکے ایک مبینہ سمگلر کو گرفتار کرلیا ڈی ایف او خان ملوک خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عقابوں اور بندروں کی پشاور سے کراچی سمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملنے پر رینج آفیسر لکی میر اسلم خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بنوں ڈیرہ روڈ پر واقع وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ پر نگرانی سخت کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کردی اس دوران پشاور سے کراچی جانے والی بس(P-6305)روک کر اس کے خفیہ خانوں سی2اعلیٰ نسل کے سیکر عقاب اور9بندر برآمد کرلئے گئے انہوں نے کہا کہ عقاب اور بندرمخصوص ڈیزائن کے لکڑی سے بنے بکسوں میں چھپائے گئے تھے اور ان کی مالیت لاکھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی رو سے عقابوں کے شکار اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہے انہوںنے پرندوں اور جانوروں کی سمگلنگ ناکام بنانے کی کاروائی میں حصہ لینے والے وائلڈ لائف اہلکاروں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :