معذور اور خصوصی افراد خصوصی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں، ناصر اکبر اورکزئی

ایسے افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلانا حکومت اور سماج کی مشرکہ ذمہ داری ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر ایس پی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) معذور اور خصوصی افراد خصوصی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں،معزور افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلانا حکومت اور سماج کی مشرکہ ذمہ داری ہے،معزور افراد کو کوٹے کے مطابق نوکریاں دی جائیں ان خیالات کا اظہار HRSP کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی اور ھنگو سوشل ویلفئیر کے اہلکاروں نے معزروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سماجی ورکرز،مشران،بلدیاتی نمائیندوں اور معزور افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ معزور اور خصوصی افراد ہمارے ہی بہن بھائی ہیں جنہیں باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور انہیں مسائل سے نکالنے اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے حکومت سمیت ہم سب کو گفتار کی بجائے کردار سے ثابت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر معزور افراد کا حق ہے انہیں مختلف قسم کے ہنر سکھانے اور ٹیکنیکل تعلیم دینے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ناصر اکبر اورکزئی نے کہا کہ معزور اور خصوصی افراد کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے واضح کیا کہ سوشل ویلفئییر کے ساتھ مل کر ایچ آر ایس پی معزور افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسراراحمد اورکزئی آن لائن ہنگو 03339675582