اپ ڈیٹ*
قطرے قطرے سے بنایا گیا مال بچانے کیلئے قطری ہی آئیں گے،طاہر القادری ملککے حالات پریشان کن ہیں ، میرے واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں،بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا،سربراہ عوامی تحریک
اتوار 4 دسمبر 2016 19:51
(جاری ہے)
کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تو امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں، 2018 میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا اورپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے، بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموارکیے جا رہے ہیں، میرے ملک میں آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب لوگوں کو مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کی حمایت میں پانامہ کیس میں بیان دینے کے لیے قطری شہزادوں کی آمد پران کا کہنا تھا کہ قطرے قطرے سے بنایا گیا مال بچانے کیلئے قطری ہی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سندھ سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں اور سندھ کے ثقافتی دن پر انہوں نے اہلیان سندھ کومبارکباد پیش کی۔اس سے قبل صبح پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کینڈا سے براستہ دبئی ای کے 604 کے ذریعے کراچی پہنچے توپاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نوازگنڈا پور اور بیٹے حسن محی الدین سمیت متعدد کارکنوں نے اپنے لیڈر کا شانداراستقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.