فیصل آباد، پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) منشیات کے خلاف جاری شدہ مہم کے دوران سی آئی اے فیکٹری ایریا پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد۔ آن لائن سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پرسی آئی اے فیکٹری ایریا پولیس نے راجباہ روڈ پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزم منیر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے فیکٹری ایریا پولیس کے اے ایس آئی مجاہد اقبال نے پو لیس ملازمین کے ہمرا ہ راجباہ روڑ پر چھاپہ مارکر ملزم منیر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1045گرام چرس برآمد کرلی اس کے خلاف مقدمہ نمبر754/16جرم 9C/CNSAتھانہ فیکٹری ایر یا میں درج رجسٹر کرلیا ۔سی پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :