پنجاب پولیس کا نظام درست کرنے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضر ورت ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر وچیئرمین اولڈ الیکٹرک موٹرز انیڈ مشینری مارکیٹ محمد اصغرنے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا نظام درست کرنے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضر ورت ہے ، فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں دن دیہاڑے ڈاکے، راہزنی اورقتل وغارت گری کی وارداتیںپولیس افسران کے منہ پرطمانچہ ہے اور پولیس عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اس صورتحال میں عوام کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی بھی پریشان ہے، انہوں نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی اورقتل وغارت گری کی وارداتیںپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پنجاب حکومت کی جانب سے تنخواہوں اضافے کے باوجود نہ تومحکمہ سے کرپشن کا خاتمہ ہواسے اور نہ ان کی کارگردگی کوئی بہترہوسکی ،پولیس فیصل آباد شہر اور گردنواح میں ڈاکوراج قائم ہے ۔

(جاری ہے)

آئے روز چوری ڈکیتی اور قتل وغارت کے واقعات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں، مجرم اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس ایم این اے اورایم پی ایز کے تحفظ میں مگن ہے اورعوام کو ڈاکوئوںکے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے۔فیصل آبادبھرمیں امن ومان کی صورتحال ابتر سے ابترہوتی جارہی ہے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب میاں میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس محکمہ سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے