وزیراعظم کی قیادت میں وطن دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن، ہمیں کسی سونامی یا جعلی انقلاب سے کوئی ڈر نہیں ، عابد شیر علی

پانامہ لیکس پاجامہ لیکس بن کر دفن ہو گئی ،عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی،وزیر مملکت کا تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ارض وطن دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن ہو چکا ہے اب ہمیں کسی سونامی یا جعلی انقلاب سے کوئی ڈر نہیں۔ یوٹرن خان اپنی موت آپ مرچکا۔ پانامہ لیکس پاجامہ لیکس بن کر دفن ہو گئی، پانامہ لیک کے معاملے میں سپریم کورٹ سے محمد نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی ہم دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے ہم آیندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی سے عوام میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن 90فیصد نشستیں حاصل کریں گی اور دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت رکھیں گے ،بلاول بھٹو کو یہ بتا دینا چاہتا ہو ں پیپلزپارٹی پنجاب میں صرف پانچ فیصد رہی گئی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کاانتخابات میں کیا مقابلہ کرنا ہے وہ توخود ایک پٹاخے سے ڈر جاتے ہیں، ہماری حکومت کا وژن ملک سے اندھیروں کا خاتمہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا نعرہ لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہے اس سلسلہ میں ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں آن لائن کے مطابق یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد میںتقربات سے خطاب اور صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہوتی تھیں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آئے روز احتجاج کرتے تھے مشرف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے صرف منصوبوں کی تختیوں کا افتتاح ہی کیا گیا جبکہ کوئی عملی کام نہ ہو سکا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈشنڈنگ کے خاتمہ کے لئے ر ینٹل پائو کے منصوبوں پر زور دیا گیا لیکن دیر پا منصوبوں پر کوئی توجہ نہ دی گی انہوں نے کہا کہ اب تک00 35 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے اور مارچ 2017 تک مذید,000 10 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید کم ہو جائے گا اب شہروں اور صنعتوں میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہم نے بجلی کے تین منصوبوں جن میں بھکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں عوام کے سوارب روپیہ بچایا ہے آج تک ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر سے پاکستان کے تمام صوبے آپس میں جوڑ جائے گے جس کی وجہ کے دور دراز میں رہنے والے ہمارے بھائی پاکستان کی ترقی میںعملی طور پر شامل ہو جائے گے وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے یونین کونسل 85-84 میں ہائی پریشر گیس لائن کی افتتاحی تقریب سے کہا کہ اب یہاں سردیوں میں گیس کے پریشر کم نہیں ہو گا‘ انہوں نے کہا کہ اب ہم یونین کونسل کی سطح پر سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں‘ غریب بچیوں کیلئے دستکاری سکول‘ جنج گھر‘ مین روڈز کی تعمیر اور پی سی سی گلیاں‘ سیوریج کے نظام کو ازسرنو تعمیر کرنا اور یہاں گیس اور بجلی کے نظام کو اپ گریڈکرنا شامل ہے‘انشاء اللہ 2018 ء تک جہاں کے تمام مسائل حل کرلیں گے‘جب ہم الیکشن مہم کے سلسلہ میں سندھو ٹائون آئے تھے تو جہاں کی گلیوں سے گزرنا محال تھا‘ سیوریج کا گندا پانی جگہ جگہ کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں‘ ہم سے پہلے جتنے بھی عوامی نمائندے آئے انہوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا اور یہ علاقہ مسائلستان بن چکا ہے‘ اب یہاں کے مسائل تقریبا حل ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ مسائل بھی حل کر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور ہم پسماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ وسائل پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں‘انتخابی عمل میں کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں۔انہوں کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ گیس بجلی‘ سیوریج اور دوسری بنیادی سہولیات عوام کا فرض ہے اور ہم عوام کو یہ سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

این اے 84کا کوئی ایسا علاقہ نہیں بچے گا جہاں بجلی‘ گیس ‘ سیوریج کی سہولتیں بہم نہ پہنچائی جائیں۔اس موقع پر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل نے سپورٹس سٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا۔ آخر میں میزبان یونین چیئرمینز چوہدری ارشد گجر‘ چوہدری افضل گجر‘ جنرل کونسلر امتیاز بٹ نے وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی‘ ایم پی اے میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ لوگوں نے ہم سے جتنے وعدے کئے تھے ایک ایک کر کے سب پورے کر رہے ہیں۔