ْوفاقی حکومت کا افغانستان حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پارلیمانی وفد آفتاب احمد خان شیرپائو کی زیر قیادت جلد افغانستان کا دورہ کرے گا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی حکومت نے افغانستان کے حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں پارلیمانی وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا ۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے افغان حکام کو منانے اور آپس کی دوریاں ختم کرنے کا کام سیاسی جماعتوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی وفد پاک افغان تعلقات کی بحالی اور امن کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر کام کرے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پاک افغان دوستی گروپ بھی بنائے جائیں گے جو دونوں ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت مین پارلیمانی وفد سمیت جلد افغانستان جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ افغان حکام سے بات چیت کے لئے مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق ، اسفندر یار ولی خان اور محمود خان اچکزئی بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ سراج الحق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر ، اسفندر یار ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اور محمود خان اچکزئی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں جبکہ آفتاب احمد خان شیرپائو قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہبر ( لیڈر ) ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کا افغانستان میں کافی احترام کیا جاتا ہے جن کے افغان حکام کے ساتھ ذاتی مراسم بھی ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :