بھارت بڑا ملک لیکن اس کی سوچ چھوٹی ہے، مشاہد حسین سید

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ق) کے راہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت بڑا ملک ہے مگر اس کی سوچ بہت ہی چھوٹی ہے ہارٹ آف ایشیاء کی بنیاد پاکستان نے ترکی کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے راہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن کا قیام ہے ۔ ہمیں افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لئے کوششیں کرنی ہیں ہارٹ آف ایشیاء کی بنیاد پاکستان نے ترکی کے ساتھ مل کر رکھی تھی انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی تعاون بھی ہارٹ آف ایشیاء کے مقاصد میں شامل ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :