سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،سینیٹر مشاہد اللہ صدارت کریں گے

پریمئر سروس اور رواں مالی سال کے دوران محصولات کا ہدف بارے پی آئی اے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم کمپنیوںکی عدم ادائیگی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول کے متاثر ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ایوی ایشن ڈرافٹ پالیسی ،پریمئر سروس اور رواں مالی سال کے دوران محصولات کا حدف حاصل نہ ہونے کے بارے میں پی آئی اے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں آج (پیر کو) ہوگااجلاس میں پی آئی اے کی جانب سے پریمئیر سروس کے اجرااس کے اثرات سری لنکا سے ویٹ لیز پر طیار ے لینے اور لندن کراچی کے درمیان پریمئیر سروس شروع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران محصولات کے اہداف حاصل نہ ہونے کے بارے میں استفسار کیا جائے گااجلاس میں ایوی ایشن کے بارے میں ڈرافٹ پالیسی پر بھی غور کیا جائے گاجبکہ پی آئی اے کے مارکیٹنگ شعبے کی کارکردگی نئے روٹ پلان اور مشرقی روٹ کے بارے میں بریفنگ لی جائے گی اجلاس میں حالیہ دنوں میں تیل کی عدم فراہمی کے حوالے سے متاثر ہونے والے فلائٹ شیدول کے بارے میں میڈیا میں چھپنے والی خبروں کی وضاحت طلب کی جائے گی ۔

۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :