قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس آج ہوگا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس آج(پیرکو) چیئرمین رانا محمد حیات خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،اجلاس میں سی ایس ایس امتحانات سے متعلق تحفظات ،پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحقین کو دی جانے والی رقومات،نیشنل کالج آف آرٹس کی کارکردگی اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی کراچی اور اسلام آباد کے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے کمیٹی کو اگاہ کریں گے جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس کی پرنسپل ادارے کی کارکردگی،مستقبل کے منصوبوں ،وظائف اور فیس وصولی کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیں گی اجلاس میں اوگرا کے منیجنگ ڈائریکٹر ایل این جی کی درآمد اور استعمال کے حوالے سے اور ایم ڈی پاکستان بیت المال گذشتہ تین سالوں کے دوران اضلاع کی سطح پر ضرورت مند افراد اورطلباء کو دئیے جانے والے وظائف کے بارے میں بریفنگ دیں گے اجلاس میں سی ایس ایس کے سال2016کے امتحانات کے بارے میں مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کے بارے میں پبلک سروس کمیشن کے حکام اپنا نکتہ نظر بیان کریں گے ۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :