پشاور :خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان

انتہائی نگہداشت یونٹ میں آکسیجن پوائنٹس کی کمی، ایک بیڈ پر3 سی4 بچے زیرعلاج

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان پیدا ہو گیا ہے ،انتہائی نگہداشت یونٹ میں بچوں کے لئے آکسیجن پوائنٹس کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ اسپتال میں مریض بچوں کے لئے بیڈ بھی کم پڑ گئے ،ایک بیڈ پر3 سی4 بچوں کاعلاج کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان پیدا ہو گیا ہے ، ہسپتال میں مریض بچوں کے لئے بیڈ بھی کم پڑ گئے ،ایک بیڈ پر3 سی4 بچوں کاعلاج کیاجارہاہے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں بچوں کے لئے آکسیجن پوائنٹس کی بھی کمی ہو گئی ہے ،بچوں کی زندگی بچانے کیلئے ایک پوائنٹ سی3بچوں کوآکسیجن فراہم کی جارہی ہے،وارڈمیں روزانہ 100سے زائدبچے علاج کیلئے آرہے ہیں،بیماربچوں کی بڑی تعدادکے باعث ایک بیڈپرزیادہ مریض ہیں،ہسپتال میں بچوں کے لئے ایک وارڈمیں30 بیڈزہیں۔

متعلقہ عنوان :