خطے میں قیام امن کیلئے دہشت گردوں کے آقائوں سے بھی نمٹنا ہو گا ،نریندرمودی

ہمار ی توجہ افغان شہریوں کو محفوظ بنانے پر ہے،عالمی برادری افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کا عزم نو کرتی ہے،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی افغانستانسمیت پور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، ہمیں دہشت گردوں اور ان کے آقائوں نمٹنا ہوگا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ناگزیر ہے ۔امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں میں مضبوط رابطوں کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی برادری افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کا عزم نو کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کے لیے بھرپور عزم کی ضرورت ہے ،دہشت گردی سے خطے کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ی توجہ افغانستان اور اس کے شہریوں کو محفوظ بنانے پر ہے،افغانستان اور بھار ت میںٹرانسپورٹ کا فضائی کوریڈور زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارا آج یہاں جمع ہونا افغانستان میں دیر پا امن اور سیاسی استحکام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن ہم ان سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی افغانستان اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، ہمیں دہشت گردوں اور ان کے آقائوں نمٹنا ہوگا۔ہمیں دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سخت اور مشترکہ عزم کا اظہار کرنا ہوگا جو قتل و غارت اور خوف پھیلانے میں مصروف ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے بھارت، افغانستان اور ایران کے تعاون سے بننے والے چاہ بہار بندرگاہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے افغانستان کو فائدہ پہنچے گا اور اس کی معیشت کو دنیا کے دیگر حصوں سے جوڑ دے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارت کا فضائی روٹ بنانے کی خواہش ہے ، تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :