چین میں ٹائٹینک بحری جہاز کی ہوبہو نقل کی تعمیر شروع

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

چین میں ٹائٹینک بحری جہاز کی ہوبہو نقل کی تعمیر شروع

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) چین کے ایک تھیم پارک میں معروف بحری جہاز ٹائٹینک کی ہو بہو نقل سیاحوں کی توجہ کا اہم مرکز ہونے جا رہی ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق 269 میٹر لمبے بحری جہاز کی نقل تیار کرنے کا کام چین کے شیچوان صوبے کے ایک دیہی علاقے میں شروع کر دیا گ?ا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جہاز مستقل طور پر وہاں پانی کے اندر رہے گا۔

خیال رہے کہ اصل بحری جہاز کو ہارلینڈ اور وولف کمپنی نے آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں تیار کیا تھا جو اپنے پہلے سفر پر ہی بحر اوقیانوس میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا اور اس پر سوار 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ جہاز اپنے پہلے سفر پر ساؤتھیمپٹن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوا تھا کہ وہ برفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :