شمالی قفقاذ میں اسلامک اسٹیٹ کا ’امیر‘ ہلاک کر دیا، روسی سکیورٹی سروس

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) روس کی سکیورٹی سروس FSB کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی قفقاذ کے خطے میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے مقامی ’امیر‘ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رستم اصلدیروف نامی اس شدت پسند کو اس کے چار ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا۔ یہ جنگجو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی شمالی قفقاذ شاخ کا سربراہ تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اصلدیروف جنوبی روسی شہر ولگوگراڈ میں سن 2013ئ میں ایک بم دھماکے میں ملوث تھا، جس میں 34 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :