ہسپتالوں کے فضلے کو ضائع کرنے کے بجائے عام گندگی میں پھینکنے پر صوبائی دارلحکومت پشاور کی 13ہسپتالوںکو شوکاز نوٹسز جاری

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ہسپتالوں کے فضلے کو ضائع کرنے کے بجائے عام گندگی میں پھینکنے پر صوبائی دارلحکومت پشاور کی 13ہسپتالوںکو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ شوکاز نوٹسز میں ان ہسپتالوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر وضاحت کرنے کی ہدایات کی ہے ۔ اور اقدامات نہ کرنے پر ان ہسپتالوں کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے پشاور کے تیرہ ہسپتالوں کو نوٹس جاری کردئیے ا ن ہسپتالوں میں انسنی ریٹرز کام نہیں کررہے ہیں اور ہسپتال کا عملہ تمام گند سڑک کنارے پھینک رہا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جن میں موذی امراض شامل ہیں- انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹسز میں دس سرکاری ہسپتال جبکہ پشاور کے تین پرائیویٹ ہسپتال شامل ہیں جن کی انتظامیہ کو انسنی ریٹرز کے انسٹالیشن اور فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائیگا-

متعلقہ عنوان :