یوٹیلٹی بل جمع کرنے والے ملازمین کو دی جانے والی سہو لیات اور مراعات پاکستان پوسٹ نے ختم کردی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) یوٹیلٹی بل جمع کرنے والے ملازمین کو دی جانے والی سہو لیات اور مراعات پاکستان پوسٹ نے ختم کردی ہے پشاور سمیت ملک بھر کے ڈاکخانوں میں بجلی ، سوئی گیس ، ٹیلی فون کے بل جمع کرنے والے ملازمین کو دی جانے والی سہو لیات اور مراعات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 226شہروں میں شروع کئے جانے والے کیش اینڈ ڈلیوری سروس بھی چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں ختم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ڈاک کے نجکاری پر غور کیا جارہاہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ڈاک کی حالت پہلے سے ہی ابتر ہے تاہم محکمہ ڈاک کی نجکاری پر محکمہ ڈاک کی تنظیموں نے بھر پور مزاحمت کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :