ریلوے پریم یونین نے حکومت کوریل مزدوروں کے مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے پریم یونین نے حکومت کوریل مزدوروں کے مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان کردیا،دسمبر میں مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ،شیخ محمد انور،خیر محمد تونیو،محمودالاحد اور دیگر مرکزی قیادت ملک بھر کے طوفانی دورے کرے گی،جنوری میں پورے پاکستان سے ڈویژنل عہدے داران کا لاہور میں بڑا اجتماع ہوگا جس میں باہمی مشاورت سے چارٹر آف ڈیمانڈ طے کیا جائے گا،آئندہ بجٹ میںچارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہو گا۔

پریم یونین کی مرکزی مجلس عاملہ شرکت سے واپسی پر ریلوے اسٹیشن پر تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزرخالد محمود چوہدری نے کہا کہ پریم یونین نے اپنے قائد حافظ سلمان بٹ کی ہدائت پر ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اور جائز مطالبات کے لئے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا،فروری میں لاہور میں ایک بہت بڑی عوامی اجتماع میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی موجودگی میںوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریم یونین اس چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی اجتماعات،سیمینار اور پریس کانفرنسز کی جائیں گی۔اس ساری مہم کی براہ راست نگرانی مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پریم یونین کو توقع ہے کہ حکومت پریم یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرلے گی لیکن اگر حکومت نے ملازمین کی آواز پر کان نہ دھرے تو ملک بھر میں ہونے والا احتجاج حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :