بنوں ، بلدیاتی ناظمین سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور مشران نے بنوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

ؓبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) بنوں کے بلدیاتی ناظمین سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور مشران نے بنوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیے شہری اور ملحقہ علاقوں میں18سے 22گھنٹے لوڈشیڈنگ اب برداشت سے باہر ہے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کرلیا گیا گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ناظم سٹی ٹو عابد خان کی رہائش گاہ پر مشترکہ گرینڈ احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جرگہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ناظم اسماعیل خان ،ضلعی سینئر نائب صدر لالا خان بہادر،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات ملک قاسم خان ،انسانی حقوق کے چیئرمین ملک نیاز خان،انجن تاجران حقیقی کے صدر ڈاکٹر عبدالروف قریشی،مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر پیر مہر علی شاہ ،سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی ظفر علی خان ظفری سمیت دیگر مشران اور ناظمین نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ضلع بنوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے لیکن اب واپڈا حکام نے مختلف علاقوں میں خود ساختہ غیر قانونی اڈے کرکے شیڈولسے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں جس سے علاقے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے باقائدہ طور اعلان کیا تھا کہ جہاں پر بقایاجات نہیں وہاں مکمل طور پر لوڈشیدنگ ختم کی جائے لیکن یہاں پر اندرون شہر سو فیصد ریکوری کے باوجود لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بنوں میں بجلی کی ایسی صورتحال بنی ہوئی ہے اورمنتخب نمائندے اسمبلی فلور پر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا بدترین سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔