بنوں ،تحصیل کونسل کے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے بنوں شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) تحصیل کونسل کے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے بنوں شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ڈیوٹیوں میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کریں گے گذشتہ روز تحصیل کونسل کے اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر ناصر خان منعقد ہوا اجلاس سے تحصیل ناظم ملک احسان ،نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر ریاض ، جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری نیاز خان ،قاری گل عظیم ،جماعت اسلامی ضلعی آمیر ڈاکٹر ناصر خان ،جنرل سیکرٹری اختر علی شاہ ،ملک یوسف خان اور ملک نعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے صفائی انتظامات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مختلف آپریشن کرائے لیکن میونسپل کمیٹی کے آفسران اور ملازمین اپنی ڈیوٹیوں میں غفلت برت رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ابھی تک اپنے مقاصد کو نہیں پہنچ سکے ہیں جو کہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس کیلئے شہر کو 4زون میں تقسیم کیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل 8رکنی کمیٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی جو بھی افسران او ر ملازمین ڈیوٹیوں میں غفلت برتنے میں ملوث پائے گئے اُ ن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام شدید ٹریفک کے مسائل سے دو چار ہیں جس سے نمٹنے کیلئے شہر کے چاروں طرف مختلف جگہوں پر پارکنگ ایریاز بنائے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :