بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار سمیت تمام جامعات کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہیں ‘طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھنا حوصلہ افزا اقدام ہے
بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین کا تقریب سے خطاب
اتوار 4 دسمبر 2016 19:50
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹرسید مشتاق شاہ رجسٹرارخضدار یونیورسٹی شیراحمد قمبرانی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری ،ٹریژرار محمد رمضان مینگل ودیگر اساتذہ اور اسٹاف آفیسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ ہونہار طلباء کو لیپ ٹاپ کی فراہمی حکومت کی جانب سے قابل ستائش اقدام ہے جس سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ جامعات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور صوبے کے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہنرمند بنے اس کے لئے تمام تروسائل خرچ کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم گور نر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے مشکور ہیں کہ جس نے ہر وقت ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی اور ہر موقعے پر خضدار جامعہ کے ساتھ تعاون کرتے رہے ۔ اس طرح اعلیٰ قیادت کی جانب سے ہماری ہمت افزائی اور حوصلہ افزائی سے یہ جامعہ نامور یونیورسٹی بنتی جارہی ہے خضدار جامعہ میں زیر تعلیم طلباء باصلاحیت انجینئر بن کر فارغ ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر لیپ ٹاپ کے حاصل کرنے والے طلباء نے وفاقی و صوبائی حکومت اور وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوںنے ہمیں لیپ ٹاپ دیکرہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ہم حکومت کی جانب سے اس حوصلہ افزائی کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.