یونین کونسل گھا ڑی میں ترقیاتی کام جاری ہیں ‘ترقیاتی فنڈ میںا ضافہ کیا جا ئے تو ترقیاتی کام بہتر انداز سے ہو سکیں گے

یونین کونسل گھاڑی کے چیئرمین حاجی عبدالوکیل کھوسہ کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) یونین کونسل گھا ڑی میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں ترقیاتی فنڈ میںا ضافہ کیا جا ئے تو ترقیاتی کام بہتر انداز سے ہو سکیں گے پہلے مرحلے میں 20لا کھ روپے قلیل رقم میں واٹر کورسز کے پل ، اسکولوں کے بیت الخلا ء و دیگر کم لاگت والے اجتماعی کام کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گھاڑی کے چیئرمین حاجی عبدالوکیل کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل گھاڑی ایک گنجان آباد 14 وارڈ پر مشتمل یونین کونسل ہے یونین کونسل میں مقامی سطح پر بڑی تعداد میں ترقیاتی کام کرنے کی ضرورت ہے یونین کونسل گھاڑی کو جا ری کیے گئے 20 لاکھ روپے قلیل رقم سے مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود مزید ترقیاتی کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ایک کروڑ روپے یونین کونسل گھاڑی کے ریلیز کرے تا کہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کو حل کیا سکے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل گھاڑی میں ترقیاتی کام کی مد فنڈ جا ری کیے جا ئیں تا کہ ترقیاتی کام بروقت تکمیل ہو اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔