چیف میونسپل آفیسر آزاد خان بنگلزئی کاوڈھ بازارکا دورہ ‘مختلف شاہراہوں پر صفائی کا جائزہ لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چیف میونسپل آفیسر آزاد خان بنگلزئی نے وڈھ بازارکا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وڈھ بازار کے مختلف شاہراہوں پر صفائی کا جائزہ لیا انہوں نے عملہ کی طرف سے خراب اسٹریٹ لائٹوں کے مرہمت کرنے اور نئے لائٹوں کے لگانے کے کام کا بھی جائز لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وڈھ بازار میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے اگر کہیں پر کسی شاہراہ پر صفائی نہیں ہوتی تو دوکانداروں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں نشاندہی کریں وڈھ بازار کے دوکانداروں کو چاہیے کہ وہ صفائی کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اگر صفائی میں سب ملکر کام کرینگے تو بازار کا نقشہ بدل دینگے اگر وڈھ بازار کے دوکاندار اپنے دوکانوں کے باہر کچرہ دانہ رکھے اس عمل سے صفائیکرنے والے عملے کو کسی قسم کی دوشواری کا سامنا نہیں ہوگا بلکہ ہمارا بازار بھی ایک خوب صورت منظر پیش کریگا انہوں نے کہا کہ بازار کے مختلف شاہراہوں پر خراب اسٹریٹ لائٹوں کی مرہمت کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سے لائٹ خراب تھے ان کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے اس سے شاہراہوں پر اندھرے کی راج ختم ہوگی اور روشنی سے عوام کو آنے جانے میں مشکل پیش نہیں آئیگی انہوں نے کہا کہ تاجران کو میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریںاس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چئیر مین فضل الرحمن مینگل ایڈووکیٹ بھی تھے اور انہوں نے بھی صفائی کا جائزہ لیا ۔