روس اپنی غیر جانبداری کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے ، کشمیری عوام کی کھل کر حمایت کرے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی حالات کے تحت پاکستان سے دوستی استوار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے اور اپنی غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کرائے ، خطے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے جبکہ چین مسئلہ کشمیر کی دوٹوک الفاظ میں حمایت کر رہا ہے ‘ لہذا روس کشمیری عوام کی کھل کر حمایت کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر روسی سفاتخانے کی عہدیدار اینا میکرنیکوواہ سے ایک ملاقات میں کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ روس کے صدر ولادمیر پوٹن دنیا میں اپنی اچھی شہرت بھی کما چکے ہیں اور وہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے موقف کی حمایت کریں گے اور وہاں جاری مظالم و بربریت کی مذمت کریں گے تو ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگا۔ روس چونکہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن بھی ہے اسلئے مسئلہ کشمیر پروہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :