حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ثقافت کا دن (کلچر ڈی) منایاجا رہا ہے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ثقافت کا دن (کلچر ڈی) منایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی گئی اور کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی جہاں پر سندھ کے مشہور سندھی فنکاروں نے ثقافت کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں میوزک سسٹم کا بندوبست بھی کیا گیا جہاں پر سندھی لوگ سندھی گیتوں پر دن بھر رقص کرتے نظر آئے جبکہ حیدرآباد کے کتنے ہی علاقوں میں ثقافتی تقریبات منعقد کی گئی جہاں پر مقررین سندھ کی ثقافت سے محبت اور قدیمی سندھی ثقافت کی اہمیت اور تاریخ بتاتے نظر آئے۔شہر حیدرآباد میں صبح سے لے کر شام تک نہ صرف بڑے بلکہ بچے اور خواتین بھی ثقافت کے رنگوں میں رنگے ہوئے نظر آئے اور ہر طرف سندھی ٹوپی اور اجرک کے رنگ دن بھر شہر میں لہراتے نظر آئے جبکہ شہر کے مختلف اسکولوں میں ثقافت کے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :