کلچر ڈے کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ الفیصل کلب کراچی نے جیت لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) کلچر ڈے کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ ایور گرین ہاکی کلب کوٹری اور الفیصل کلب کراچی کے مابین کھیلا گیا جبکہ میچ الفیصل کلب نے 4-2سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان رانا نزاکت نے 3اور نوید نے 1گول کیا جبکہ ایور گرین کے محمد یامین رائو اور نعیم خان نے 1-1گول اسکور کیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی الفیصل کلب کے سیکریٹری محمد علی جعفری اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ تھے جن سے آرگنائزنگ سیکریٹری وکیل الدین نے ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایا اور انہیں اجرک اور پھولوں کے تحائف پیش کئے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن جامشورو کے سیکریٹری زاہد حسین قریشی، ڈسٹرکٹ سافٹ بال ایسو سی ایشن جامشورو کے سیکریٹری جاوید اقبال شیخ، محمد ناصر بھی ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

اختتام کے موقع پر محمد علی جعفری اور پر ویز احمد شیخ نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور حال ہی میں ملائیشیا میں پاکستان بورڈز ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ایور گرین کے کھلاڑی کو ایک ہزار روپے نقد اور ہاکی اسٹک کا تحفہ پیش کیا اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر وکیل الدین، محمد یامین، رجب علی لاکھو اور مظہر حسین پنہور کو محمد یونس ، زاہد حسین اور مرزا نعیم بیگ اور جاوید اقبال کی جانب سے اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر سلیم بلو ، نادر علی، یونس شیخ ، سلیم احمد ، منیر لاکھو ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :