لاہور پولو کلب آکر ہمیشہ ہی اچھا لگا‘ شاہ رفیع عالم بہترین انسان اور پولو کے کھلاڑی تھے،جنرل (ر) جہانگیر کرامت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر) جہانگیر کرامت کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب آکر ہمیشہ ہی اچھا لگا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رفیع عالم ایک انتہائی بہترین انسان اور پولو کے کھلاڑی تھے، ان کی پوری فیملی پولو کی خدمت کر رہی ہے جو خوش آئند بات ہے،ان کے بیٹے شاہ قبلائی عالم، شاہ شمیل عالم بہت اچھے پولو کے کھلاڑی ہیں، میں اتنے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مسز تمیز رفیع عالم اور لاہور پولو کلب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، باڑیز کے کپتان نفیس باڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن بہت اچھا چل رہا ہے، یہ رواں سیزن تیسرا ٹائٹل جیتا ہے، اگلے ہائی گول میں ایک سائوتھ افریقی غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوگاِلاہور پولو کلب میں دنیا کی بہترین کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہیِ مین آف دی میچ قرار پانے والے حمزہ مواز خان کا کہنا تھا کہ وہ فارم میں آچکے ہیںِ ہائی گول میں اچھے پرفارمنس دکھانے کی کوشش کریں گیِ نفیس باڑی اور جمیل باڑی دونوں بھائیوں نے مجھ پرجو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتر نے کی کوشش کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :