سانگھڑ ، سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبے سے منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)سانگھڑ میں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبے سے منایا گیا، ثقافتی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مرکزی تقریب پریس کلب سانگھڑ کے سامنے منعقد ہوئی،ثقافتی دن کی مناسبت سے ضلع کے سنجھورو ، جھول کنڈیاری، دلشاخ، چوٹیاریوں ، ورکشاپ ، سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں،تقریبات میںبزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے اجرک، ٹوپی اور پٹکا پہن کرتقریبات میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں سندھی ثقافتی دن کی مرکزی تقریب پریس کلب سانگھڑ ک سامنے منعقد ہوئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ثقافتی دن کے تقریب میں شریک بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے سندھی ٹوپی اوراجرک زیب تن کیا ہوا تھا،پریس کلب سے ٹریفک چوک تک ثقافتی ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے منعقد مرکزی تقریب سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو ، اے ڈی سی ٹو ذوھیب مشتاق ، یوسی چیرمین دلبر خان نظامانی ،پریس کلب سانگھڑ کے صدر اشفاق بھٹی ، سندہ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر جبار جونیجو ،فنکشنل مسلم لیگ کے اللہ بچایو نظامانی، فیڈریشن آف کامرس کے ملک شیر محمد، محمد یامین قریشی ، ھندو کاؤنسل کے پریم چند،میرومل،عوامی ورکرز پارٹی کے حسن عسکری، ادیب ، شاعر اللہ ورایو اُداسی ، نواز کنبر،نارا سرکل یونین کے خان محمد نظانی،، انسانی حقوق کے غلام قادر انڑ،ھندو کاؤنسل کے پریم چند، سیٹھ میرومل،پی ٹی آئی مشتاق جونیجو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندہ امن، محبت کی سرزمین ہے سندہ میں بسنے والے تمام لوگ امن، محبت اور یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومیں اپنی ثقافت،تہذیب، زبان سے پہچانی جاتی ہیں سندہ کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے سندھی اپنی ہزاروں سالوں کی تہذیب اور ثقافت اور زبان کو آج بھی زندہ رکھتے ہوئے آئے ہیں سندھی اپنی پہچان اجرک اور ٹوپی کو کبھی نہیں بھولے آج ثقافتی دن پر ہر طرف بچوں بڑوں بزرگوں نے سندھی ٹوپی اور اجرک اور خوبصورت رنگ برنگے لباس پہنے نظر آئے ریلی میں اردو، پنجابی، بلوچ اور پشتون ،سندھی سمیت دیگر بھائیوں نے شرکت کی ،ریلی میںسنو ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالوھاب ناریجو، میمن اتحاد سانگھڑ کے صدر ذوالفقار میمن،تسلیم میمن، ممتاز میمن، جتوئی برادری کے الھ نواز جتوئی، ، یونین آرگنائیزیشن انجمن اخبار فروشاہ کے محمد ابراھیم کھوسو،، سگھڑ فتح مری،لوک فنکار مولا بخش ملاح، پریل عمرانی،مصری جمال ، عاشق جمال ایڈوکیٹ ، کی قیادت میں قافلے سندھ ثقافتی ریلی میں شریک ہوئے شہریوں اور بچوں نے سندھی اجرک ٹوپی ، پٹکے اور بچوں نے سندھی لباس خوبصورت ھار سینگار کرکے آئے اور سیلفیاں بنواتے رہے ۔