معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسکول فار دی بلائنڈ سکھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسکول فار دی بلائنڈ سکھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص حاجی محمد اسحق مہر تھے جبکہ تقریب کے دیگر مہمان گرامی میں اسپیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرزاق عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر خان بھیو ، رشید مہر ، ریاض گھمرو ، زاہد سومرو ، رئیس ابڑو و دیگر موجود تھے تقریب میں خصوصی بچوں نے خاکے بھی پیش کئے جس پر تقریب میں موجود افراد نے انہیں خوب داد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا ہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معذور بچوں کو اسپیشل( خصوصی) بچوں کا درجہ دیا گیا ہے تاکہ وہ خودکو معذورو محروم نہ سمجھیںخصوصی بچے ہماری توجہ کے منتظر ہیں ان کی صحت تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تو یہ معاشرے کے اچھے شہری ثابت ہو سکتے ہیں ۔