سکھرمیں یوم ثقافت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)سکھرمیں بھی یوم ثقافت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، سماجی، سیاسی تنظیموں کی جا نب سے ریلیوں کا انعقاد ، پریس کلب کے سامنے نجی ٹی وی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا انعقاد،سندھ کے نامور فنکاروں نے سندھی گیت پیش کئے ، سندھی اجرک اورٹوپی پہنے بچوں بڑوں کا سندھی گیتوں پر رقص ، جیئے سندھ جیئے سندھ وارا جیئیں کے نعرے ، ریلیوں کے شرکاٰ کا شہر کی سڑکوں کی پر رقص ، بچوں کو چہرے پر خوشی کے رنگ،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگرشہروں خصوصاً سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر یوم ثقافت نہایت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا اس حوالے سے سکھر اور اسکے گرد نواح کی مختلف سیا سی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے نجی ٹی وی کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی تقریب میں شامل ہوئی ریلیوں کے شرکاء نے کندھوں پر سندھی اجرک اور سر پر سندھی ٹوپیاں پہن رکھی تھیںاور شرکاء ریلی سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے ریلیوں میں شریک چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بھی سندھی لباس پہنے ٹوپی اجرک اوڑھے شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا پریس کلب کے سامنے منعقد مرکزی تقریب میں سندھ کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھی گیت پیش کئے جس پر فضاء جئے سندھ جئے سندھ وارا جئیں کے نعروں سے گونج اٹھی شرکا ء ریلی کا کہنا تھا کہ آج کا دن عید سے کم نہیں ہے سندھ ثقافت کادن منانے کا مقصد دنیا کو سندھی ثقافت سے روشناس کرانا اور اپنی نوجوان نسل میں اس کے حوالے سے شعور اجا گر کرنا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جا تی ہیں وہ زندہ نہیں رہتیں انہیں اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔