سکھر، سندھی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے جاگوجو گی اتحادکی جانب سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکا لی گئی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگرکرنے کے لیے جوگیوں کاہا تھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی ، سندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید کے دن سے کم نہیں رہنما ئوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگرکرنے کے لیے جاگوجو گی اتحادکی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکا لی گئی جس کی قیادت جاگو جو گی اتحادسندھ کے صدر ساحل جوگی نے کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہا تھوں میں سانپ اٹھا رکھے تھے اور بین و بانسری کی دھون پیش کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے شرکاء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھ اس موقع پررہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجا گر کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کی ایک تا ریخ ہے جس کو اجاگر کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں اورسندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے انہوں نے سندھ کے لو گوں سے کہاکہ وہ اپنی ثفاقت کو فروغ دیں اور اس کے لیے کام کریں ۔