لاڑکانہ میں یوم ثقافت سندھ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) سندھ بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مختلف سیاسی، سماجی اور دیگر تنطیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ریلیاں مختلف روڈوں رستوں سے ہوتے ہوئے جناح باغ چوک پہنچیں جن میں شریک شہریوں نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ہوئے منعقدہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر ثقافتی ٹیبلوز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سندھی لوک فنکاروں نے گیت پیش کیے جبکہ دھول کی تھاپ پر سارا دن شہری رقص بھی کرتے رہے۔ یوم ثقافت کے موقع پر سندھی ٹوپی، اجرک سمیت مختلف ثقافتی اشیائے کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ کر خریداری کرنے میں مصروف رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہر کے جناح باغ چوک پر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھی ثقافت ہزاروں سال پرانی جس کا مثال موہن جو دڑو ہے جہاں کے لوگ تہذیب یافتہ اور اپنی ثقافت سے بے حد پیار کرنے والے لوگ تھے، موہن جو دڑو پوری دنیا میں اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت کی وجہ سے پہنچانا جاتا ہے جہاں بسنے والے لوگ سندھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت قوموں کی نشانی ہے آج ہم اپنی ثقافت کا دن مناکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :