کراچی :ڈینسو ہال کے قریب آگ سے متاثرہ گوداموں کو سیل کر دیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے ڈینسوہال کے قریب آگ سے متاثرہ گوداموں کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ، گودام سیل کرنے پر متاثرہ دکانداروں کا احتجاج ۔ کراچی کے علاقے ڈینسو ہال کے قریب قائم نارائن مندر گرائونڈ میں آگ سے متاثرہ گوداموں کو اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ۔

جن گوداموں کو سیل کیا گیا ان کی تعداد دس ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کا کہنا ہے کہ گودام رہائشی علاقے میں غیر قانونی قائم کئے گئے ہیں ۔ گوداموں کے سیل کئے جانے کے بعد متاثرہ دکانداروں نے احتجاج کیا ۔ ان کہا کہنا ہے کہ گوداموں میں سامان موجود ہے جس کے باعث انہیں کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :