سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بنکاک سے گرفتار سانحہ بلدیہ کے ملزم رحمان بھولا کی بیوی نے خاموشی توڑدی،ثمینہ نے بتایا کہ سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا کافی دن نائن زیرومیں روپوش رہا۔تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان عرف بھولا کی بنکاک سے گرفتاری کی خبرعام ہوتے ہی ملزم کی اہلیہ ثمینہ نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا،ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کے بعد رحمان بھولا عزیز آباد کی معروف جگہ نائن زیرو میں روپوش رہا۔

(جاری ہے)

ملزم کی اہلیہ ثمینہ بانو نے بتایا کہ عبدالرحمان بھولا کے ایم سی کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ملازم تھا جسے سانحہ بلدیہ کیس کی تحقیقات میں نام آنے کے بعد پارٹی نے خاموشی سے اِدھر ادھر ہونے کا حکم دیا جس کے بعد وہ کچھ عرصے تک نائن زیرو میں بھی روپوش رہا۔میڈیا سے گفتگو میں رحمان بھولا کی اہلیہ نے بتایا کہ بھولا اپنے خرچے پر ملائشیا فرار ہوگیا تھا اور اسے خرچے کے لیے 30 تا 35 ہزار روپے ماہانہ رقم بھی بھیجی جاتی تھی تاہم کچھ عرصے قبل ہی وہ ملائشیا سے تھائی لینڈ منتقل ہوا تھا۔ثمینہ بانو نے بتایا کہ اسے رحمان بھولا کی گرفتاری کی خبر ہوٹل میں فون کرنے پر معلوم ہوئی تب سے اب تک اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں جب کہ شوہر سے بھی رابطہ نہیں کرایا جا رہا۔