سندھ بھرمیں ہرسال کی طرح امسال بھی 4 دسمبر کو سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) سندھ کے تمام اضلاع میں اجرک اور ٹوپی کی قدیم ثقافت کو زندہ رکھنے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہرسال کی طرح امسال بھی 4 دسمبر کو سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منایا گیا، جس کا مقصد امن و محبت کا فروغ اور سندھی کی ثقافت کو پیش کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام علاقوں اور اضلاع میں سندھی کلچر ڈے کا موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جب کہ علاقائی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے۔

کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں شہریوں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہر قائد میں پریس کلب کے باہر اس دن کی مناسبت سے خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں مشاعرہ اور لوک گیت کے علاوہ ثقافتی ڈرامے پیش کیے گیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہری اور دہی سندھ کے عوام آپس میں باہمی اتفاق اور محبت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کو ٹوپی اجرک ڈے کی مبارک باد بھی پیش کی اور سندھ ٹوپی اجرک کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

کلچر ڈے کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی شخصیات نے اس دن کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارک باد بھی پیش کی۔آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اپنے ایک بیان میں سندھ کے باسیوں کو کلچر ڈے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہونے والی تمام تقاریب کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :