ڈیرہ مراد جمالی او رتربت میں ایف سی او رحساس اداروں کی دو مختلف کارروائیاں

کالعدم تنظیم کے شبہ میں 4 مشتبہ افراد گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ڈیرہ مراد جمالی او رتربت میں ایف سی او رحساس اداروں کی دو مختلف کارروائیاں کالعدم تنظیم کے شبہ میں 4مشتبہ افراد گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایف سی نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر مشترکہ کارروائی کی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کومبنگ آپریشن میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں دو مشتبہ افراد گرفتار ، دو ایس ایم جی برآمد ۔ دو سری کارروائی جو تربت میں کی گئی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے اساس دستاویز برآمد کرلی ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :