لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست دائرکررہے ہیں ،ْ جہانگیرترین

اثاثوں کی خریدوفروخت کی دستاویزات موجود ہیں ،ْکرپٹ ٹولے کو اب حکمرانی کرنے کاکوئی حق نہیں ہے ،ْکارکنوں سے با ت چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ ہم لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست دائرکررہے ہیں،کرپٹ ٹولے کو اب حکمرانی کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جو مرضی کرلیں کرپشن ضرور بے نقاب ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اثاثوں کی خریدوفروخت کی دستاویزات موجود ہیں لیکن ن لیگ عدالت میں سوائے قطری کہانیوں کے کچھ بھی پیش نہیں کرسکی۔