میڈیا سے بات چیت کر نے سے روکنے کی کوشش پر پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھارتی افسر کو کھڑی کھڑی سنا دیں

پاکستانی میڈیا والے میرے لوگ ہیں ،ْان سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،ْعبد الباسط

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

امر تسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) میڈیا سے بات چیت کر نے سے روکنے کی کوشش پر پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھارتی افسر کو کھڑی کھڑی سنا دیں اتوار کو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو میڈیا سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کانفرنس کے سیکیورٹی انچارج کو ڈانٹ دیا۔ عبدالباسط نے کہاکہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستانی میڈیا والے میرے لوگ ہیں۔ ان سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بھی بھارتی حکام کی جانب سے برا سلوک روا رکھا گیا، بھارت پہنچنے پر پاکستانی میڈیا نمائندوں کو موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ درپیش تھا اور میڈیا نمائندوں کو جو سمیں فراہم کی گئیں انہیں تقریبا ساڑھے 3 گھنٹے کے پراسس کے بعد دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :