ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا ،ْروس

سرتاج عزیز کی تقریر تعمیری اور دوستانہ تھی ،ْ الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے ،ْ روسی نمائندے کا خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) روس نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو غلطی قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

کابل کیلئے روسی نمائندے ضمیر کابلوف نے اپنے خطاب میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی تقریر کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی۔ پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا۔ الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے۔ضمیر کابلوف نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے۔ کانفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہوا ،ْکانفرنس کے شرکاء دوست اور حمایتی ہیں ،ْروس خطے میں ہر ایک سے بہتر تعلقات کیلئے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :